رسائی کے لنکس

جنگ بندی سے پہلے، اقوام متحدہ کے ایلچی کا دورہ شام


گذشتہ ہفتے عالمی طاقتوں نے لڑائی کی کارروائی بند کرنے پر اتفاق کیا، جس کا آغاز جمعے سے ہونے والا ہے، تاکہ انسانی ہمدردی کی انتہائی ضروری رسد فراہم کی جاسکے

اقوام متحدہ کے ایلچی برائے شام دمشق کا غیراعلانیہ دورہ کرنے والے ہیں، تاکہ اس ہفتے کے آغاز پر جنگ بندی پر عمل درآمد کے سلسلے میں مذاکرات یقینی بنائے جا سکیں۔

اقوام متحدہ کے ایلچی یہ دورہ جنگ بندی سے پہلے کرنے والے ہیں۔

ایلچی، اسٹافن دی مستورا پیر کے دِن رات گئے شام کے دارالحکومت پہنچے جہاں اُن کی شام کے سرکاری اہل کاروں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

گذشتہ ہفتے عالمی طاقتوں نے لڑائی کی کارروائی بند کرنے پر اتفاق کیا، جس کا آغاز جمعے سے ہونے والا ہے، تاکہ انسانی ہمدردی کی انتہائی ضروری رسد فراہم کی جاسکے۔

جنگ بندی کا مقصد یہ ہے کہ بین الاقوامی امن مذاکرات کیے جاسکیں جو گذشتہ ماہ جنیوا میں سہ روزہ گفت و شنید کے بعد رک گئے تھے۔

تب سے تشدد کی کارروائیاں تھم نہیں سکیں۔ حکومت شام نے جسے روس کی فضائی حملوں کی مدد حاصل ہے اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہے۔ باغی گروہوں کے کئی دھڑے ملک میں لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں، جن کے مقاصد جدا جدا اور بین الاقوامی حمایتی الگ الگ ہیں۔

عالمی طاقتوں کا کہنا ہے کہ اُنھیں امید ہے کہ اس ماہ کے اواخر میں امن مذاکرات جاری ہوں گے۔





XS
SM
MD
LG