رسائی کے لنکس

دریائے میکونگ میں تغیانی سے بنکاک اور نوم پنھ کو خطرہ


دریائے میکونگ میں تغیانی سے بنکاک اور نوم پنھ کو خطرہ
دریائے میکونگ میں تغیانی سے بنکاک اور نوم پنھ کو خطرہ

اقوام متحدہ کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ مستقبل میں دریائے میکونگ کے اطراف میں واقع علاقوں میں سیلاب سے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے دارالخلافوں کو خطرہ لاحق ہے۔

انسانی ہمدردی کے اُمور سے متعلق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی ترجمان کرسٹین مِلڈرن نے منگل کو وائس آف امریکہ کو بتایا کہ بنکاک میں حکام شہر کو محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔

’’ہمیں معلوم ہے کہ بہت زیادہ پانی آ رہا ہے۔ اس وقت حکومت شہر کے گرد نہریں کھود رہی ہے اور ہر جگہ ریت کی بوریاں رکھی جا رہی ہیں۔ اُن کے بس میں جو کچھ ہے وہ کر رہے ہیں لیکن روز بروز پانی (شہر) کے قریب آتا جا رہا ہے۔‘‘

کرسٹین مِلڈرن کا کہنا تھا کہ کمبوڈیا میں بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے دارالحکومت نوم پنھ کو خطرہ ہے۔

کمبیوڈیا میں اگست سے اب تک 183 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ تقریباً اڑھائی لاکھ ایکڑ پر چاول کی فصل تباہ ہو گئی ہے یا اُس کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

خطے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی ترجمان نے کہا کہ کم از کم 500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ تھائی لینڈ، کمبوڈیا، لاؤس اور ویتنام میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG