رسائی کے لنکس

خواتین اور بچوں کی صحت کا40 ارب ڈالر کا عالمی پروگرام


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون آج دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے 40 ارب ڈالر مالیت کے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کرنے والے ہیں۔

صحت کے اس نئے منصوبے کا اعلان غربت کے خاتمے سے متعلق ملینیم ڈولپمنٹ کی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر بدھ کے روز متوقع ہے

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کی صحت پر سرمایہ کاری سے غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے میں مدد ملی گی۔

اقوام متحدہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ حکومتیں اور امداد دینے غیر سرکاری تنظیموں نے اس نئی مہم کے لیے 40 ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ لیکن بین الاقوامی امدادی تنظیم آکسفام نے اس بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ آیا کہ عالمی اقتصادی بحران سے مقابلے کے لیے اپنے بجٹ میں کٹوتیاں کرنے والی حکومتیں اس پروگرام کے لیےفنڈز فراہم کربھی سکیں گی۔

نیویارک میں غربت کے خاتمے سے متعلق ملینیم ڈولپمنٹ پروگرام پرہونے والی اس سہ روزہ کانفرنس میں 140 ممالک سے تعلق رکھنے والے راہنما اور سفارت کار شریک ہیں۔

توقع ہے کہ صدر براک اوباما بدھ کے روز اس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

یہ کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے پہلے ہورہی ہے جس کا آغاز جمعرات کو ہوگا۔

XS
SM
MD
LG