رسائی کے لنکس

ایبولا سے متاثرہ اقوام متحدہ کا طبی اہلکار انتقال کر گیا


ایبولا سے متاثرہ کارکن کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ایبولا سے متاثرہ کارکن کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ رواں سال لائبیریا میں اس وائرس سے 2300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں 95 طبی کارکن بھی شامل ہیں۔

لائبیریا میں کام کے دوران ایبولا وائرس سے متاثر ہونے والا اقوام متحدہ کا ایک طبی کارکن جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گیا۔

منگل کو سینٹ جارج اسپتال نے بتایا کہ 56 سالہ کارکن "انتہائی نگہداشت اور طبی امداد" کے باوجود رات کو انتقال کر گیا۔

لائبیریا میں اقوام متحدہ کے مشن نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ اس کا ایک کارکن میں چھ اکتوبر کو ایبولا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ اس شخص کے ساتھ ممکنہ طور پر رابطے میں رہنے والے دیگر 41 افراد میں ایبولا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

ایبولا وائرس سے اب تک چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد کی لائبیریا میں تشخیص ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ رواں سال لائبیریا میں اس وائرس سے 2300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں 95 طبی کارکن بھی شامل ہیں۔

لائبیریا میں شعبہ صحت سے وابستہ افراد کی ایک تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ ایبولا کے خطرے کے پیش نظر یہاں کام کرنے والے کارکنوں کو اضافی رقم بھی فراہم کی جائے۔ اس تنظیم نے ہڑتال کی کال بھی دے رکھی تھی لیکن پیر کو زیادہ تر طبی کارکن اپنے کام پر پہنچے۔

ڈبلیو ایچ او کی سربراہ مارگریٹ چان کا کہنا تھا کہ ایبولا مغربی افریقہ کے ملکوں کی حکومتوں اور معاشرے کے لیے ایک شدید خطرہ ہے۔

XS
SM
MD
LG