رسائی کے لنکس

اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کے معاملات کی سربراہ کا عالمی صورتِ حال پر تبصرہ


اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کے معاملات کی سربراہ کا عالمی صورتِ حال پر تبصرہ
اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کے معاملات کی سربراہ کا عالمی صورتِ حال پر تبصرہ

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے امور کی سربراہ نیوی پِلے نے کہا ہے کہ سری لنکا میں حکومت کی جانب سےجاری صحافیوں، انسانی حقوق کے حامیوں اور حکومت کے دوسرے ناقدین کی پکڑ دھکڑ کی وجہ سے وہاں امن اور مصالحت کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔ پِلے نے کہا کہ انہوں نے اپنے عالمی صورتِ حال کے جائزے میں مختلف ملکوں میں 2009ء کے دوران انسانی حقوق کی پامالیوں کے سب سے سنگین واقعات کو اُجاگر کیا ہے۔

انہوں نے سری لنکا کی 26 سالہ خانہ جنگی کے دوران سری لنکا کی حکومت اور علیٰحدگی پسند تامل ٹائیگر باغیوں، دونوں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی چھان بین کے لیے اپنے مطالبے کو دہرایا۔

پِلے نے ایران میں، جیسا کہ اُنہوں نے کہا، انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئى صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے مخالفین کو تشدّد آمیز طریقےسے کچلنے کی کارروائیوں اور صحافیوں، انسانی حقوق کے حامیوں اور حکومت کے ناقدین کی اندھا دھند گرفتاریوں کی نشاندہی کی۔

انہوں نے منگولیا میں سزائے موت پر عمل درآمد کو باضابطہ طور پر ملتوی کرنے اور اندرونِ ملک بے گھر ہو جانے والے پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ کے مقصد سے افریقی یونین کے ایک علاقائى معاہدے کا خیر مقدم کیا۔

جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں میں انفرادی طور پر انسانی حقوق کی صورتِ حال کے بارے متعدد رپورٹیں آنے والے ہفتوں میں پیش کی جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG