رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے انتخاب


انسانی حقوق کی تنظیموں نے چین، روس، سعودی عرب، ویتنام اور الجزائر کی انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں شرکت پر سوالیہ نشانہ اُٹھائے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منگل کو انسانی حقوق کی کونسل کے لیے انتخاب ہونے جا رہا ہے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بعض متنازع امیدوار کے بارے میں شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ان تنظیموں میں شامل نیویارک میں قائم ہیومن رائٹس واچ نے بھی چین، روس، سعودی عرب، ویتنام اور الجزائر کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے معاملے پر ان ملکوں کے ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کونسل میں ان کی افادیت پر سوالیہ نشان ہے۔

اقوام متحدہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی یو این واچ نے کہا کہ انسانی حقوق کی کونسل میں ان ملکوں کی شرکت اس کے اصل اہداف سے ’’مطابقت‘‘ نہیں رکھتی۔ یو این واچ کیوبا کو بھی ان ملکوں کی صف میں شامل کیا ہے جن پر اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ان ملکوں کے خلاف شکایات میں سب سے بنیادی نکتہ سیاسی مخالفین کو ہدف بنانے جیسی کارروائیاں ہیں۔ دیگر شکایات میں مزدوروں کے قوانین میں سقم، سکیورٹی فورسز کی مبینہ قابل اعتراض کارروائیاں اور اقتدار پر کسی ایک ہی سیاسی گروپ کی اجارہ داری شامل ہیں۔

انسانی حقوق کونسل کے ارکان کو مختلف خطوں سے منتخب کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات بعض ارکان بلامقابلہ بھی منتخب ہو جاتے ہیں۔

امریکہ 2015ء تک اس کونسل کا رکن ہے۔
XS
SM
MD
LG