رسائی کے لنکس

یمن: فریقین ’انسانی بنیادوں‘ پر لڑائی میں وقفے پر رضامند


صنعا
صنعا

اس بات کا اعلان کرتے ہوئے، اقوام متحدہ کی ترجمان، اسٹیفنی دجارک نے کہا ہے کہ لڑائی میں یہ وقفہ ’غیرمشروط اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر‘ ہےاور رمضان ختم ہونے تک جاری رہے گا۔

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کے روز سے یمن میں انسانی بنیادوں پر فائر بندی کا آغاز ہوگا، اور یوں، حوثی ملیشیا کی لڑائی اور سعودی قیادت میں کی جانے والی فضائی کارروائیاں رک جائیں گی، جن کے نتیجے میں ملک بھر کے لاکھوں یمنیوں تک امداد کی فراہمی ممکن ہوگی۔

اس بات کا اعلان کرتے ہوئے، اقوام متحدہ کی ترجمان، اسٹیفنی دجارک نے کہا ہے کہ لڑائی میں یہ وقفہ ’غیرمشروط اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر‘ ہےاور رمضان ختم ہونے تک جاری رہے گا۔

ماہ رمضان کا اختتام عید الفطر منانے سے ہوتا ہے، جو تہوار جولائی کی 17 کو بھی آ سکتا ہے۔

ماضی میں بھی، اقوام متحدہ جنگ بندی کے لیے بار بار مصالحتی کوششیں کرتا رہا ہے، جن میں جلاوطن بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدر عبد ربو منصور ہادی اور گذشتہ سال دارالحکومت پر دھاوا بولنے والےحوثی باغی گروپ کے ساتھ بات چیت کرنا شامل ہے۔

حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی فضائی کارروائیاں مارچ کے اواخر میں شروع ہوئیں، جس کے باعث یمنی متعدد اہم شہروں سے باہر نکل چکے ہیں، جہاں جنگ و جدل جاری رہی ہے۔


XS
SM
MD
LG