رسائی کے لنکس

آدھی سے زیادہ دنیا انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون اور آلات تک رسائی کی دنیا بھر کے لیے اہمیت رکھتی ہے اور اس سے تعلیمی معیار بلند کرنے اور سماجی اور اقتصادی مقام کو بہت بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

منگل کے روز اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرہ ارض کی آدھی سے زیادہ آبادی انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہے ۔

اس سال دنیا کی 84 فی صد آبادی کے پاس موبائل نیٹ ورک تک رسائی حاصل تھی لیکن حقیقت میں صرف 47 فی لوگ نیٹ ورک سے منسلک تھے۔

انٹرنیٹ کے اخراجات زیادہ ہونے کے باعث عام لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔

اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون استعمال کرنے کے اخراجات میں 2015 کے دوران تیزی سے کمی ہوئی ہے۔ ان ملکوں میں جنہیں کم ترقی یافتہ کے دائرے میں شامل کیا جاتا ہے، ان کے اخراجات 20 فی صد تک کم ہوئے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود اب بھی بہت سے ملکوں میں یہ اخراجات عام آدمي کی استطاعت سے زیادہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سگنلز تک رسائی بھی بہتری آئی ہے اور 175 ملکوں میں اس کے آئی سی ٹی انڈکس میں بہتری دیکھی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون اور آلات تک رسائی کی دنیا بھر کے لیے اہمیت رکھتی ہے اور اس سے تعلیمی معیار بلند کرنے اور سماجی اور اقتصادی مقام کو بہت بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ زیادہ لوگوں کو انٹرنیٹ پر لانا اس لیے اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس سے معاشرتی اور معاشی عدم مساوات کے تفاوت کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ میں 2030 تک دنیا بھر سے غربت اور عدم مساوات کا خاتمہ کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کے اہداف کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پائیدار ترقی کے 17 اہداف میں سے ہر ایک کا تعلق آٹی ٹی ایس سے ہے۔ تعلیم اور آمدنی کے معیار یہ طے کرتے ہیں کہ آیا لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں یا نہیں۔

XS
SM
MD
LG