رسائی کے لنکس

افغانستان میں امدادی سرگرمیوں کے لیے لگ بھگ 40 کروڑ ڈالر کی اپیل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عبداللہ نے کہا کہ افغانستان کے لیے 2016 کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کا منصوبہ لاکھوں افراد کو خوراک اور دیگر ضروری اشیا فراہم کرے گا جس میں رہائش، صحت، غذا، صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی شامل ہوں گی۔

اقوام متحدہ نے افغانستان میں اس سال خطرے سے دوچار لاکھوں افراد کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے لگ بھگ 40 کروڑ ڈالر کی اپیل کی ہے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مارک بوڈن اور ملک کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بدھ کو لائیو ٹیلی وژن نشریات کے دوران انسانی امداد کی اپیل کا اجرا کیا۔

عبداللہ نے کہا کہ افغانستان کے لیے 2016 کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کا منصوبہ لاکھوں افراد کو خوراک اور دیگر ضروری اشیا فراہم کرے گا جس میں رہائش، صحت، غذا، صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی شامل ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ امداد دینے والے ممالک پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ملک کے کمزور عوام کی مدد کریں گے۔

اقوام متحدہ دنیا کے مختلف حصوں میں انسانی امداد کے لیے ہر سال کئی اپیلیں جاری کرتی ہے جس کے بعد امداد فراہم کرنے والی تنظیمیں اور ممالک اس میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

افغانستان کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے اور یہ کئی سال سے شورش کا شکار رہا ہے۔ یہاں قدرتی آفات مثلاً زلزلوں اور طوفانوں کی شرح بھی زیادہ جس سے بہت سے لوگ بے گھر اور بھوک کا شکار ہو جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG