رسائی کے لنکس

ملالہ عالمی حمایت ملنے پر ’ممنون‘


ملالہ یوسف زئی خیرخواہوں کے کارڈز پڑھ رہی ہے
ملالہ یوسف زئی خیرخواہوں کے کارڈز پڑھ رہی ہے

ملالہ ان دنوں برطانیہ میں برمنگھم شہر کے کوئین الزبتھ اسپتال میں زیرعلاج ہے جہاں اس نے اپنے والد ضیاالدین کے توسط سے عالمی برادری کے نام پیغام تشکر دیا۔

وادی سوات میں ایک ماہ قبل نو اکتوبر کو طالبان شدت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والی 15 سالہ ملالہ یوسف زئی نے جمعہ کے روز ایک پیغام میں عالمی برادری کی طرف سے اس کی بھرپور حمایت کرنے پر اظہار مسرت کیا ہے۔

ملالہ ان دنوں برطانیہ میں برمنگھم شہر کے کوئین الزبتھ اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس نے اپنے والد ضیاالدین کے توسط سے عالمی برادری کے نام یہ پیغام دیا۔

’’وہ چاہتی ہے کہ میں اُس کی طرف سے سب کو یہ پیغام دوں کہ دنیا بھر کے مرد و خواتین اور بچوں کی طرف سے اُن کی صحت یابی میں دلچسپی اور نیک تمناؤں کے اظہار پر وہ بے حد ممنون اور پرمسرت ہیں۔‘‘


ملالہ اور اس کے والد ضیاالدین
ملالہ اور اس کے والد ضیاالدین
کوئین الزبتھ اسپتال نے ملالہ یوسفزئی کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جس میں وہ بیٹھ کرایک کتاب پڑھ رہی ہے اور ساتھ ہی خیرخواہوں کی طرف سے بھیجے گئے جلد صحت یابی کے پیغامات پر مشتمل کارڈز کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

ادھر تعلیم کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن جمعہ کو پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے۔

وہ صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اقوام متحدہ کے عہدے داروں کے مطابق گورڈن براؤن اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جس میں وہ خاص طور پر لڑکیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی ملالہ یوسف زئی پر سوات میں طالبان کے حملے پر اظہارِ خیال کریں گے۔
XS
SM
MD
LG