رسائی کے لنکس

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے مالی میں فوج کی طرف سے بزور طاقت جمہوری حکومت کے اقتدار پر قبضے کی شدید مذمت کی ہے۔

جمعرات کو دیر گئے ایک بیان میں کونسل نے فوجیوں سے صدر امادو ٹومانی ٹورے کی سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے تمام حکام کو رہا اور فوری طور آئین کو بحال کیا جائے۔

اس بغاوت کے ممکنہ سربراہ کیپٹن امادو سانوگو نے جمعرات کو سرکاری ٹی وی پر کہا تھا کہ صدر اور تمام گرفتار وزراء خیریت سے ہیں اور انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG