رسائی کے لنکس

قاہرہ: امن عمل بات چیت، اقوام متحدہ کے اہل کار کی آمد


فائل
فائل

مصری ابلاغ عامہ کا کہنا ہے کہ سیری اور شُکری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں درپیش حالیہ صورت حال، اور اسرائیل فلسطین امن بات چیت کو بحال کرانے کی کوششوں پر دھیان مرکوز رہے گا

اقوام متحدہ کےخصوصی رابطہ کار برائے مشرق وسطیٰ قاہرہ میں ہیں، جہاں وہ فلسطینی صورت حال اور مشرق وسطیٰ امن عمل کے بارے میں خطے کے اہل کاروں سے دو روزہ بات چیت کریں گے۔

منگل کو قاہرہ آمد کے بعد، رابرٹ سیری نے عرب لیگ کے سکریٹری جنرل، نبیل العربی سے ملاقات کی۔

سیری مصر کے حکام سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں، جِن میں وزیر خارجہ سمیع شُکری بھی شامل ہیں۔

مصر کے ابلاغ عامہ کا کہنا ہے کہ سیری اور شُکری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں درپیش حالیہ صورت حال، اور اسرائیل فلسطین امن بات چیت کو بحال کرانے کی کوششوں پر دھیان مرکوز رہے گا۔

مصالحت کار دو ریاستی حل کی بنیاد پر اسرائیل اور فلسطینیوں کو قریب لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گذشتہ ہفتے، فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجویز کو آگے بڑھا رہے ہیں، جس کے تحت ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے بارے میں کہا گیا ہے، جس کا دارلحکومت مشرقی یروشلم ہوگا۔

مسٹر عباس نے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کو بتایا کہ وہ ایک قرارداد کا مسودہ تیار کرنے کی غرض سے مشاورت کر رہے ہیں۔ لیکن، اُنھوں نے کسی نظام الاوقات کا ذکر نہیں کیا۔

XS
SM
MD
LG