رسائی کے لنکس

نائجر میں خشک سالی سے متاثرہ افراد کے لیے ہنگامی امداد

  • ب

نائجر میں خشک سالی سے متاثرہ افراد کے لیے ہنگامی امداد

نائجر میں خشک سالی سے متاثرہ افراد کے لیے ہنگامی امداد

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نائجرمیں خشک سالی سے متاثر ہونے والے سات لاکھ بچوں اور ان کے خاندانوں کو فوری طور پر خوراک فراہم کررہا ہے۔

طویل خشک سالی کے باعث نائجر میں بڑے پیمانے پر فصلیں نہ ہونے اور اس باعث مویشیوں کی اموات سے تقریباً 80لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جنہیں امداد کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ خوراک یہاں غذائی قلت کے شکار لوگوں میں ماہانہ راشن جس میں مکئی،دلیا،سویا اور تیل شامل ہیں،فراہم کررہا ہے ۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق نائجر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی کل آبادی کا 17فیصد شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور اس تناظرمیں گذشتہ مئی سے ڈبلیو ایف پی نے غذائی امداد کو دوگنا کردیا ہے۔

ادارے کے علاقائی ڈائریکٹر تھامس یاگانا کے مطابق انھیں 20کروڑ ڈالر سے زائدمالیت کے اس منصوبے کو جاری رکھنے کے لیے مزید فنڈز کی ضرورت ہے جب کہ اب تک صرف اس رقم کا 60فیصد ہی حاصل ہوسکا ہے۔

XS
SM
MD
LG