رسائی کے لنکس

شمالی کوریا میزائل تجربات سے باز رہے: بان کی مون


بان کی مون
بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پیانگ یانگ سے مطالبہ کیا کہ وہ مستقبل میں ایسے اقدامات سے باز رہے اور عالمی قوتوں کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کی طرف لوٹ جائے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امید ظاہر کی ہے کہ شمالی کوریا میزائل کے تجربات ختم کردے گا۔ عالمی سطح پر تنہائی کے شکار اس ملک نے ایک روز قبل سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے تین میزائل داغے تھے۔

اتوار کو روس میں گفتگو کرتے ہوئے مسٹر بان نے پیانگ یانگ سے مطالبہ کیا کہ وہ مستقبل میں ایسے اقدامات سے باز رہے اور عالمی قوتوں کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کی طرف لوٹ جائے۔

سیکرٹری جنرل شام کی صورتحال پر روس کے صدر ولادیمر پوٹن سے بات چیت کے لیے ان دنوں روس میں ہیں۔

جنوبی کوریا نے ہفتہ کو کہا تھا کہ شمال نے مشرقی بحیرہ میں کم فاصلے تک مار کرنے والے تین میزائل داغے ہیں۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جزیرہ نما کوریا کے ان دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

شمالی کوریا اپنے میزائل اور ایٹمی تجربے پر اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں پر نالاں ہے اور اس نے امریکہ و جنوبی کوریا پر حملوں کی دھمکی دی تھی۔
XS
SM
MD
LG