رسائی کے لنکس

عالمی ادارے کے معاون ترجمان نے کہا ہے کہ (سکریٹری جنرل) ’بان کی مون آج بھی اپنی اس پیشکش پر قائم ہیں کہ دونوں ممالک تیار ہوں، تو وہ دونوں کے درمیان مصالحت میں کردار ادا کرنے پر تیار ہیں‘

اقوام متحدہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ پاک بھارت مصالحت میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، ’بشرطیکہ، دونوں ممالک تیار ہوں‘۔

یہ بات اقوام متحدہ کے معاون ترجمان، فرحان الحق نے بدھ کو میڈیا بریفنگ میں پوچھے گئے ایک سوال پر کہی ہے۔

سوال میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ایک بیان کے مطابق پاک بھارت مذکرات معطل ہیں، جن کی بحالی کا کوئی امکان نہیں، ان حالات میں، اقوام متحدہ کا کردار کیا ہے؟

ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارے کے سکریٹری جنرل، ’بان کی مون آج بھی اپنی اس پیشکش پر قائم ہیں کہ دونوں ممالک تیار ہوں، تو وہ دونوں کے درمیان مصالحت میں کردار ادا کرنے پر تیار ہیں‘۔

خبروں کے مطابق، وزیر اعظم نواز شریف نے مذاکرات کی معطلی کے حوالے سے یہ بیان ’سعودی گزٹ‘ کو دئے گئے ایک انٹرویو میں دیا تھا، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت قبول کرکے دہلی کا دورہ کیا۔ ’لیکن، اس کے جواب میں، بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیری رہنماوٴں سے ملاقات کو بہانہ بنا کر مذاکرات ہی معطل کردئے‘۔

XS
SM
MD
LG