رسائی کے لنکس

اسرائیلی آبادیوں کے معاملے پرعالمی ادارہ ووٹنگ کرائے: عرب سفارتکاروں کا مطالبہ


اسرائیلی آبادیوں کے معاملے پرعالمی ادارہ ووٹنگ کرائے: عرب سفارتکاروں کا مطالبہ
اسرائیلی آبادیوں کے معاملے پرعالمی ادارہ ووٹنگ کرائے: عرب سفارتکاروں کا مطالبہ

عرب ملکوں نے کہا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیں گے کہ وہ مجوزہ قرارداد پر ووٹنگ کرائیں جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں بستیوں کی تعمیر روکے۔

بدھ کے روز عرب نمائندوں سے ملاقات کے بعد، اقوإمِ متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر، ریاض منصور نے بتایا کہ گروپ جمعے کو ووٹ کرانے پر اصرار کرے گا۔

یہ فیصلہ اقوامِٕ متحدہ میں امریکہ کی سفیر سوزن رائیس کی طرف سے ایک تجویز کو مسترد کرنے کے بعد سامنے آیا جِس میں اُنھوں نے بستیوں کی تعمیر پر سلامتی کونسل اور مشرقِ وسطیٰ کوارٹیٹ کی طرف سے نسبتاً نرم بیانات کی حمایت کی تھی۔

اقوامِ متحدہ میں مصری سفیر ماجد عبد العزیز نے بدھ کو کہا کہ امریکہ کی تجویز ‘بہت مختصراور بہت تاخیر سے’ دی جارہی ہے۔
قرارداد کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ 1967ء میں قبضے میں لیے گئے علاقوں میں بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے۔

اِسے گذشتہ ماہ تقسیم کیا گیا تھا اوراُسے اقوام متحدہ کےتقریباً 120رُکن ممالک کی سرپرستی حاصل ہے۔

اقوام متحدہ کے سفارتکاروں نے بتایا ہے کہ 15رکنی سکیورٹی کونسل میں ممکنہ طور پر14ممالک اِس کی حمایت کر یں گے۔

XS
SM
MD
LG