رسائی کے لنکس

ٹرمپ ’’خطرناک صدر‘‘ ثابت ہوں گے: زید رعد الحسین


فائل
فائل

عالمی ادارے کے انسانی حقوق کے سربراہ نے عدم تحفظ کی شکار برادریوں کے بارے میں اور اذیت کے طریقہٴ کار کے استعمال سے متعلق ٹرمپ کے چند بیانات ’’انتہائی چونکا دینے والے اور پریشان کُن‘‘ ہیں

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے بدھ کو کہا ہے کہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ اگلے امریکی صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو ’’بین الاقوامی نقطہٴ نظر سے یہ خطرناک بات ہوگی‘‘۔

زید رعد الحسین نے عدم تحفظ کی شکار برادریوں کے بارے میں اور اذیت کے طریقہٴ کار کے استعمال سے متعلق ٹرمپ کے چند بیانات ’’انتہائی چونکا دینے والے اور پریشان کُن‘‘ ہیں۔

اُنھوں نے یہ بیان جنیوا میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دیا جس سے ایک ماہ قبل اُنھوں نے کہا تھا کہ ٹرمپ جیسے عوامی سیاست دان اور ڈینمارک کے قوم پرست گیرٹ وائلڈرز ڈر خوف کا ہتھکنڈا استعمال کر رہے ہیں اور دنیا کا ایسا نقشہ کھینچ رہے ہیں جس کا فی الواقع وجود نہیں، جس کا مقصد اپنی جانب دھیان مبذول کرانا ہے۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ اپنے بیانات پر نظرثانی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

جینوا اور نیو یارک میں روسی سفارت کاروں نے اُن کے کلمات کے بارے میں براہ راست زید اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے شکایت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات روسی سفیر، وٹالی چرکن نے اسی ہفتے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ’’اُنھیں انسانی حقوق پر دھیان دینا چاہیئے۔ اُن کو بیرونی ملکوں اور حکومتوں کے سربراہان کی پالیسیوں پر نکتہ چینی نہیں کرنی چاہیئے۔ اُس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیئے‘‘۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ ’’اُنھیں اپنی ذمہ داریوں پر دھیان مرکوز رکھنا چاہیئے‘‘۔

چرکن نے کہا کہ بان کی مون سے یہ معاملہ اٹھانے سے متعلق، اُنھوں نے ماسکو سے ہدایات حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل، اُنھوں نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اِن اطلاعات کو مسترد کیا جن میں کہا گیا تھا کہ اُنھوں نے امریکی ری پبلیکن صدارتی امیدوار کی حمایت میں مداخلت سے کام لیا ہے۔

چرکن نے کہا کہ ’’مجھے نہیں معلوم کہ اپنے بیان میں میں نے ٹرمپ کا ذکر کیا ہے؛ میں دیگر سیاستدانوں کا حوالہ دے رہا تھا، مجھے یاد نہیں کہ میں نے کبھی اُن کا نام لیا ہو‘‘۔

XS
SM
MD
LG