رسائی کے لنکس

سلامتی کونسل شام پر روس کی قرارداد کا جائزہ لے گی


سلامتی کونسل شام پر روس کی قرارداد کا جائزہ لے گی
سلامتی کونسل شام پر روس کی قرارداد کا جائزہ لے گی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ماہرین شام میں جاری تشدد سے متعلق قرارداد کے ایک نئے مسودے پر تبادلہ خیال کرنے جارہے ہیں۔

منگل کو ہونے والے اجلاس میں روس کی طرف سے ایک روز قبل سلامتی کونسل کو بھیجے گئے اس مسودے کا جائزہ لیا جائے گا۔

مغربی ممالک کے سفارتکاروں نے پیر کو کہا تھا کہ قرارداد کے مسودے میں یہ واضح نہیں کہ روس مغرب کی طرف سے سخت الفاظ قبول کرے گا یا نہیں۔

روس شام کے صدر بشار الاسد کا عسکری حلیف ہے اور اس کا اصرار ہے کہ کونسل کی کوئی بھی کارروائی صرف اسد کی حکومت کے خلاف ہی نہیں ہونی چاہیے بلکہ 11 سالہ دوراقتدار کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والی حزب مخالف پر بھی اس کارروائی کا اثر ہونا چاہیے۔

مغربی قوتیں کئی ماہ سے سلامتی کونسل پر زور دیتی آرہی ہیں کہ شام میں گزشتہ دس ماہ سے جاری حکومتی تشدد کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں لیکن روس اور چین ایسے کسی اقدام کی مخالفت کرتے آئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ شام کے خلاف ’’سنجیدہ‘‘ اقدامات کرے کیونکہ ان کے بقول بدامنی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ’’ناقابل قبول‘‘ حد تک پہنچ چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG