رسائی کے لنکس

انسانی حقوق کی پامالی کے ذمہ دار شامی حکومت اور باغی: اقوام متحدہ


اقوام متحدہ کے ایک وفد ’پینل‘ نے کہا ہے کہ شام میں سرکاری فورسز اور مسلح باغی دونوں ہی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ہیں۔

جمعرات کو شام کی صورتحال کی آزادانہ تحقیقات کرنے والے کمیشن نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے فوج اور سکیورٹی فورسز حقوق کی پامالی کی زیادہ مرتکب ہوئیں لیکن گروپ کے مطابق کچھ واقعات کی ذمہ داری حزب مخالف کی قوتوں پر بھی عائد ہوتی ہے۔

یہ پینل اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے گزشتہ سال قائم کیا تھا جس کا مقصد حکومت کی طرف سے منحرف عناصر کے خلاف شروع کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے بعد پیدا ہونے والی بدامنی کی تحقیقات کرنا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت کی طرف سے مخالفین یا پھر منحرف مسلح عناصر کے حامی سمجھے جانے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران انسانی حقوق کی زیادہ تر خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں۔

گروپ کے مطابق حکومت نے حمص، الیپو، ہما اور دمشق میں مظاہرین کے خلاف مہلک طاقت کا استعمال کیا۔

مزید برآں حکومت مخالف مسلح گروپوں نے فوجیوں اور سکیورٹی فورسز کے قتل کے علاوہ حکومت کے مشتبہ حامیوں کو ہلاک کیا۔

XS
SM
MD
LG