رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ کے زیراہتمام اجلاس میں خواتین کی حالت زار پر غور


اقوام متحدہ کی نائب سیکریٹری جنرل عاشاروز میگرو (Asha Rose Migiro) نے اقوام متحدہ کے خواتین کے بار ے میں کمیشن کے 54 ویں افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی، قومی اور مقامی سطح پر خواتین کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو مختلف شعبوں میں پیش رفت کرنے پر اُن کے کردار کو سراہا۔ ان شعبوں میں تعلیمی ، قومی قوانین ، پالیسوں اور پروگراموں میں ہونے والی ترقی شامل ہے ۔

اقوام متحدہ خواتین کے حقوق پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ۔ درجنوں وزراء اور دو ہزار سے زائد سرگرم عمل خواتین اقوام متحدہ کے اس اجلاس میں شامل ہیں اور یہ 12 مارچ تک جاری رہے گا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا کے پسماندہ ترین افراد میں عورتو ں کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔ اُنھیں مردوں کے مساوی ملازمتوں میں عام طور پر کم معاوضہ دیا جاتا ہے ، زچگی میں خواتین اموات کی شرح ناقابل قبول سطح تک زیادہ اور بالغ عورتوں کی دو تہائی تعداد ان پڑھ ہے۔ ان اعدادوشمارمیں گذشتہ 20سالوں کے دوران کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

XS
SM
MD
LG