رسائی کے لنکس

کیپیٹل ہل عمارت کے لان پر ہیلی کاپٹر کی غیرقانونی لینڈنگ


حراست میں لیے گئے شخص پر ایک فرد کی گنجائش والے چھوٹے سے ہیلی کاپٹر کو غیر قانونی طور پر واشنگٹن کے کیپیٹل ہل کی عمارت کے میدان میں اتارنے کا الزام ہے۔ تاہم، کیپیٹل ہل پولیس نے اِس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی

امریکہ کی جنوبی ریاست فلوریڈا کے رسکن علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 61 برس سے پوسٹ مین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اُن پر ایک فرد کی گنجائش والے ایک چھوٹے سے ہیلی کاپٹر کو غیر قانونی طور پر واشنگٹن کے کیپیٹل ہل کی عمارت کے میدان میں اتارنے کا الزام ہے۔

کیپیٹل ہل پولیس نے اِس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ تاہم، ’دی ٹمپا بے ٹائمز‘ اخبار نے اُن کا نام ڈگ ہیوگس بتایا ہے۔

اخبار کے مطابق، ہیوگس سول نافرمانی کے ارادے سے اور مالی اصلاحات کی مہم کا، بقول اُن کے، حکومتی بدعنوانی کی جانب دھیان مبذول کرانا چاہتے تھے۔

دارالحکومت میں موجود سیاح کانگریس کی عمارت سے چند ہی سو میٹر کے فاصلے پر لان میں اس طیارے کو اترتا دیکھ کر حیران رہ گئے، جسے ’جیروکاپٹر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

پولیس نے فوری طور پر کیپیٹل ہل کے اس علاقے کے طرف آمد اور اخراج کے راستے بند کردیے تھے، جب کہ دھماکہ خیز مواد کا کھوج لگانے والا روبوٹ اور کتے ہیلی کاپٹر کے قریب بھیجے گئے۔

ٹمپا کے اسی اخبار کے اطلاع کے مطابق، ہیوگس نے کہا ہے کہ وہ کانگریس کے تمام 534 ارکان کو با لمشافہ خطوط پہنچانا چاہتے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’اعلان آزادی کی رو سے،جسے امریکہ کے بانی ٹھامس جیفرسن نے منظور کرایا، اُس میں اصلاحات اور ووٹروں سے بغاوت کا مطالبہ کرتا ہوں‘۔

ٹائمز کے مطابق، خفیہ سروس کو یہ اطلاع دی گئی تھی کہ ہیوگس واشنگٹن سفر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اُن کے گھر پر ایک ایجنٹ نے اُن نے پوچھ گچھ کی تھی۔ تاہم، اُن کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG