رسائی کے لنکس

ترجمان محکمہٴ خارجہ نے کہا ہے کہ ’’ہم ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اور متعدد زخمیوں کی جلد صحتیابی کے خواہش مند ہیں‘‘

امریکہ نے جرمنی کے شہر میونخ میں جمعے کے روز ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں محکمہ ٴخارجہ کے ترجمان، جان کِربی نے کہا ہے کہ ’’ہم ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اور متعدد زخمیوں کی جلد صحتیابی کے خواہش مند ہیں‘‘۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ’’ہم جرمن حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں؛ اور بحران کے اِس لمحےمیں ہمارے قریبی دوست اور اتحادی، جرمنی کی جانب سے اعانت کی درخواست کی صورت میں، درکار ہر قسم کی مدد کی فراہمی کے لیے تیار ہیں‘‘۔

XS
SM
MD
LG