رسائی کے لنکس

لاہور اور پشاور میں امریکی قونصل خانے کھلے ہیں: سفارت خانے کی وضاحت


سفارت خانے سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ لاہور اور پشاور میں امریکی قونصل خانے کھلے ہوئے ہیں تاہم ان میں محدود فرائض سرانجام دیئے جا رہے ہیں جن میں قونصلرخدمات شامل نہیں ہیں۔

پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ذرائع ابلاغ میں لاہور اور پشاور کے امریکی قونصل خانوں کے کام کی حیثیت کے بارے میں شائع ہونے والی اطلاعات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

سفارت خانے سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ لاہور اور پشاور میں امریکی قونصل خانے کھلے ہوئے ہیں تاہم ان میں محدود فرائض سرانجام دیئے جا رہے ہیں جن میں قونصلرخدمات شامل نہیں ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ صورتحال کچھ عرصہ سے جوں کی توں ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ اور کراچی کا امریکی قونصل خانہ مکمل قونصلر خدمات فراہم کر رہا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی محکمہ خارجہ معمول کے مطابق دنیا بھر کے ممالک کے بارے میں گاہے بگاہے سفری ہدایات جاری کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ محکمہ خارجہ نے منگل کو ایک سفری انتباہ جاری کیا تھا جس میں امریکی شہریوں کو پاکستان کا ’غیر ضروری سفر‘ مؤخر کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

سفری انتباہ میں کہا گیا کہ پاکستان میں امریکی شہریوں کو متعدد غیر ملکی اور مقامی دہشت گرد گروہوں سے خطرہ لاحق ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے پاکستان میں عسکری تنصیات پر بھی حملے ہو چکے ہیں اور ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ دہشت گرد گروہ اُن مقامات پر حملہ کر سکتے ہیں جہاں امریکی شہری موجود یا اکٹھے ہوں۔

واضح رہے کہ پشاور میں فوجی کے زیر انتظام ایک اسکول پر دہشت گردوں کے مہلک حملے کے بعد پاکستان نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں اور منگل کو ہی ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا دسمبر 2014ء کے بعد سے انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل کے تحت پاکستان میں 19 ہزار سے زائد افراد کو مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG