رسائی کے لنکس

امریکی حکومت مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گی


امریکی حکومت مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گی
امریکی حکومت مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گی

امریکی حکومت سات ارب ڈالر کے خرچ سے تمام امریکیوں کے لیےبراڈبینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کر رہی ہے۔ یہ ایک بڑا منصوبہ ہے اور اس کا مقصد امریکہ بھر میں ہر کسی انٹرنیٹ کی سروس فراہم کرنا ہے۔

جائزہ رپورٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ ہر چار میں سے ایک امریکی کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ امریکہ میں کروڑوں افراد اپنے ڈاکٹر کو ای میل نہیں بھیج سکتے اور نہ ہی انٹرنیٹ کی مدد سے نوکری کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انٹرنیٹ کی مدد سے دی جانے والی تعلیم حاصل کرنے سے بھی محروم ہیں۔

اس مسئلے کے ازالے کے لیے امریکی کانگریس نے وفاقی مواصلات کمیشن (ایف سی سی) کو 17 فروری تک کا وقت دیا ہے کہ وہ ایک ایسا منصوبہ پیش کرے جس کے تحت تمام امریکیوں تک براڈ بینڈ انٹرنیٹ پہنچایا جا سکے۔

ایف سی سی کے چیرمین جولیس جیناچاؤسکی وضاحت کرتے ہیں کہ یہ منصوبہ کیوں اہم ہے:

’ہر دن زیادہ سے زیادہ امریکی اپنے گھروں، دفتروں، سکولوں اور چلتے پھرتے ہوئے انٹرنیٹ پر انحصار کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ ہمیں اپنے خاندان، دوستوں، علم کی دنیا اور ملک کے جمہوری نظام تک رسائی دیتا ہے۔ اس وقت ہمیں بہ طورِ قوم بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے، صحت کا نظام، تعلیم، توانائی، سلامتی۔ اگرچہ براڈبینڈ انٹرنیٹ تنہا ان مسائل کو حل تو نہیں کر سکتا، لیکن یہ ان مسائل کے حل میں اہم کردار ضرور ادا کر سکتا ہے۔‘

بہت سے امریکی اپنے کمپیوٹر یا موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ لیکن ہر چار میں سے ایک امریکی، خاص طور پر وہ افراد جو دیہی علاقوں میں مقیم ہیں۔

XS
SM
MD
LG