رسائی کے لنکس

امریکہ کی طرف سے نائیجیریا میں انصاف کا مطالبہ


امریکہ نے نائیجیریا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اتوار کے روز جوز شہر میں ہونے والے قتلِ عام کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

حکام نے پیر کے روز ڈوگو ناہوا نامی شہر میں لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کیا۔ یہ ان تین عیسائی شہروں میں سے ایک ہے جن پر مسلمانوں نے حملہ کیا تھا۔

ایک عہدے دار کے مطابق اس موقعے پر 380 لاشوں کی تدفین ہوئی۔ تاہم اس تشدد سے مرنے والوں کی کل تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ دوسرے حکام کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 500 تک ہو سکتی ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نائیجریائی حکام کو چاہیئے کہ وہ اس واقعے کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں اور امن کی بحالی تک انسانی حقوق کی پاس داری کو یقینی بنائیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ اس نے اس تشدد سے منسلک 95 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے نائیجیریا کے قائم مقام صدر گڈلک جوناتھن سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولیس اور فوج کی مدد سے جوابی حملوں کو روکا جائے۔

XS
SM
MD
LG