رسائی کے لنکس

برطانیہ: ’پیزا‘ میں یونیورسٹی ڈگری


برطانیہ کےصنعتی شہر مانجسٹر کی مشہور زمانہ مانچسٹر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی ستمبر کےمہینےسے طلبہ کو پیزا میں ڈگری کورس کی پیشکش کر رہی ہے۔

کالج کے بعد یونیورسٹی میں داخلہ اور مضامین کا انتخاب طلبہ کی زندگی کا ایک اہم فیصلہ ہوتا ہے لیکن، پیزا کے شوقین برطانوی نوجوانوں کے لیے اب یہ فیصلہ شاید اتنا مشکل نا رہے۔ جو اب پیزا میں یونیورسٹی ڈگری حاصل کر سکتے ہیں۔

برطانیہ کے صنعتی شہر مانجسٹر کی مشہور زمانہ مانچسٹر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی ستمبر کے مہینے سے طلبہ کو پیزا میں ڈگری کورس کی پیشکش کر رہی ہے۔

مانچسٹر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی اور پیزا ہٹ چین، دونوں نے ساتھ مل کر طلبہ کو پیشہ ورانہ پیزا بنانا سکھانے کے لیے ایک انڈر گریجویٹ پروگرام تخلیق کیا ہےجو برطانیہ میں پیزا کی پہلی یونیورسٹی سطح کی سند ہو گی۔

یہ منصوبہ اگلے پانچ برسوں کے لیے ہے، جس کے تحت یونیورسٹی برطانوی طلبہ کو پیزا میں ڈگری کورس مکمل کرائے گی اس اسکیم میں میٹرک، انٹر اور گریجویٹ سطح کے1500 طالب علموں کو داخلہ دیا جائے گا۔

اس کورس میں حصہ لینے والے طلبہ یونیورسٹی اور پیزا ہٹ میں مطالعے کریں گے جس میں امیدواروں کو فوڈ پروڈکشن سے لے کر انتظام کی صلاحیت اور مالیات کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔

اسی طرح طلبہ کو مستقبل کا کامیاب بزنس بنانے کے لیے مالی تجزیوں اور کاروباری پہلوؤں سے آگاہی فراہم کرنا اور سب سے بڑھ کر ایک پرفیکٹ اور لذیذ پیزا بنانے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

پیزا ہٹ کے مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر کیتھرون آسٹن نے مانچسٹر ایوننگ نیوز کو بتایا کہ اس کورس کے تحت آئندہ چند سالوں کے دوران ہم طلبہ کو بہترین تربیت فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کریں گے تاکہ ہم انھیں زندگی بھر کے لیے پیشہ ورانہ مہارت سکھا سکیں جو صرف ریستوران کے کاروبار کی مہارت تک محدود نہیں ہو گی۔

یونیورسٹی کے غیر روایتی ڈگری کورس کی برطانوی طلبہ میں مقبولیت کا اندازا اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ برطانوی طلبہ کو پیزا ہٹ کی طرح کے میکڈونلڈ اور کے ایف سی چین بھی اسی قسم کی ڈگری کی پیشکش کرتی ہیں۔

اسی طرح لندن میں ساؤتھ بینک یونیورسٹی بیکنگ ٹیکنالوجی منیجمنٹ میں ڈگری کورس کرایا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG