رسائی کے لنکس

داعش کی مذمت، سلامتی کونسل میں قرارداد منظور


فائل
فائل

کونسل کے تمام کے تمام 15 ارکان نے اُس بیان کی منظوری دی جس اجلاس کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری صدارت کر رہے تھے۔ کیری نے دولت اسلامیہ کے ہاتھوں عراقی اور دیگر ملکوں کے شہریوں کے قتل، اغوا، زنا اور اذیت دینے پر ’سخت غم و غصے‘ کا اظہار کیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے کے روز داعش کی مذمت کرتے ہوئے، شدت پسندوں سے نمٹنے کے لیے، عراقی حکومت کی مدد کے لیے وسیع تر بین الاقوامی حمایت پر زور دیا ہے۔

کونسل کے تمام کے تمام، 15 ارکان نے اُس بیان کی منظوری دی، جس اجلاس کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری صدارت کر رہے تھے۔

کیری نے دولت اسلامیہ کے ہاتھوں عراقی اور دیگر ملکوں کے شہریوں کے قتل، اغوا، زنا اور اذیت دینے کے فعل پر ’سخت غم و غصے‘ کا اظہار کیا۔

اس سے قبل، دِن کے دوران، فرانس نے بتایا کہ اُس کے لڑاکا جیٹ طیاروں نے شمال مشرقی عراق میں شدت پسندوں کے اسلحے کے ایک ڈپو پر حملہ کرکے اُسے تباہ کردیا ہے، جو فرانس کی طرف سےعراق کے اندر داعش کے باغیوں کے خلاف کی جانے والی پہلی فضائی کارروائی تھی۔

عراقی فوجی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ اِن فضائی حملوں کا نشانہ زُمر کے قصبے کے قریب والے ٹھکانے تھے۔

فرانس نے کہا ہے کہ آئندہ دِنوں کے دوران، وہ مزید کارروائیاں کرے گا۔

امریکہ نے پہلے ہی عراق میں داعش کے ٹھناکوں پر 170 سے زائد فضائی کارروائیاں کی ہیں۔

واشنگٹن میں جمعے کو امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر ایک بِل کی منظور کیا جس میں ایک کروڑ ڈالر اُس شخص کو دئے جائیں گے، جس کی اطلاع پر دولت اسلامیہ کے اُن مبینہ ارکان کو گرفتار کرکے اُنھیں سزا دی جائے، جنھوں نے دو امریکی صحافیوں کو قتل کیا تھا۔

صدر کے دستخط سے قبل، اِس قانون سازی کو ابھی ایوان نمائندگان کی طرف سے منظور کیا جانا باقی ہے۔

XS
SM
MD
LG