رسائی کے لنکس

ساحر لودھی کی فلم ’راستہ‘ کا میوزک لانچ


پاکستانی سینما انڈسٹری کی ماضی کی میگا اسٹارہیروئن شبنم ہوں یا ویٹرن ڈائریکٹر سید نور، شبیر جان ہوں یا پھرشہروزسبزواری یا پھرساحر کی بہن اور ہردلعزیز ہوسٹ شائستہ لودھی سب ہی نے ’راستہ‘ کے میوزک لانچ میں شریک ہو کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

پاکستان کے مقبول ٹی وی ہوسٹ اور اداکارساحر لودھی کی پہلی پاکستانی فلم راستہ کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کرتے مداحوں اورشائقین کے لئے فلم کا میوزک لانچ کر دیا گیا ہے، ستاروں سے جگمگاتے خوبصورت کنسرٹ میں جس میں جاندار پرفارمنسز نے چار چاند لگا دئیے۔

لانچنگ تقریب پورٹ گرانڈ میں سجائی گئی جس میں نہ صرف شوبز اور گلیمر ورلڈ کی جانی پہچانی شخصیات موجود تھیں بلکہ پندرہ ہزار سے زائد پرجوش ہجوم نے، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی، تقریب کے ہر ہر لمحے کا بھرپور لطف اٹھایا۔

پاکستانی سینما انڈسٹری کی ماضی کی میگا اسٹار ہیروئن شبنم ہوں یا ویٹرن ڈائریکٹر سید نور، شبیرجان ہوں یا پھر شہروزسبزواری یا پھر ساحرکی بہن اور ہر دلعزیز ہوسٹ شائستہ لودھی، سب ہی نے ’راستہ‘ کے میوزک لانچ میں شریک ہو کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

ساحر لودھی نے بذات خود ’راستہ‘ اور وحید مراد کوپیش کئے گئے ٹری بیوٹ پر پرفارم کرکے لوگوں کے دل جیت لئے۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی عبیر رضوی اورثنا فاخر نے ساحرکا بھرپور ساتھ نبھایا۔

آغاز مشہور قوال جمشید صابری کی راحت فتح علی خان کے مشہور گانے دل فقیر پر پرفارمنس سے ہوا۔ آسیہ نور نے ملکہ ترنم نورجہاں کے گانوں پرعمدہ پرفارمنس پیش کی۔

تقریب کی ایک اورخاص بات ساحر کے بھانجے شافع واحدی کے گانے تھے جو انہوں نے نہایت عمدگی سے پیش کئے اور خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر ساحرکی بیگم اور ان کی بیٹی بھی موجود تھیں۔

23 مارچ کو ریلیز کے لئے تیار فلم ’راستہ‘ ایکشن تھرلرفلم ہے جس کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جو پاکستان کے سیاسی نظام سے نالاں ہیں۔

فلم کوڈائریکٹ کیا ہے ساحر لودھی نے اور رائٹر ساحر لودھی اور شاہد نقوی ہیں۔ کاسٹ اعجاز اسلم، شمعون عباسی، ثنا فخر، نویدرضا، عبیر رضوی پر مشتمل ہے۔

XS
SM
MD
LG