رسائی کے لنکس

فلم کے مرکزی کردار کے لئے پہلے ویٹرن ماڈل اور اداکارہ ایمان علی کو منتخب کیا گیا تھا۔ لیکن، بعد میں عروہ حسین نے ایمان علی کی جگہ لے لی۔ عروہ حسین نے فلم ’ملک‘ کے بارے توزیادہ کچھ نہیں بتایا۔ لیکن، ان کا کہنا تھا کہ فلم میں میرا کردار جاندار ہے

ماڈل اور ایکٹریس عروہ حسین نے بہت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں اور اسٹائلش پرسنائلٹی کی بدولت پرستاروں کا ایک وسیع حلقہ بنالیا ہے، جس میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔

پبلسٹی فرم ’رس بری‘ نے ’وائس آف امریکا‘ کو بتایا کہ سپرہٹ پاکستانی فلم ’نامعلوم افراد‘ سے فلم نگری میں قدم رکھنے والی عروہ حسین آنے والی فلم ’ملک‘ میں بلال اشرف اور میوزک انڈسٹری کے اسٹار علی عظمت کے ساتھ نظر آئیں گی۔

فلم کے مرکزی کردار کے لئے پہلے ویٹرن ماڈل اور اداکارہ ایمان علی کو منتخب کیا گیا تھا۔ لیکن، بعد میں عروہ حسین نے ایمان علی کی جگہ لے لی۔

عروہ حسین نے فلم ’ملک‘ کے بارے تو زیادہ کچھ نہیں بتایا۔ لیکن، ان کا کہنا تھا کہ فلم میں میرا کردار جاندار ہے۔ فلم کے پہلے اسپیل کی شوٹنگ حیدرآباد میں مکمل کرلی گئی ہے اور فلم 2016ء کو تھیٹرز کی زینت بنے گی۔

ایمان علی کے حوالے سے عروہ نے کہا کہ ’میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔ تاہم، شوبز میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ایک ہیروئن کی جگہ دوسری ہیروئن کا انتخاب معمول کی بات ہے۔‘

ویڈیو جوکی سے شوبز کیرئیر کی شروعات کرنے والی عروہ حسین نے یوں تو بہت سے ڈراموں میں مختلف رول نبھائے ہیں۔ لیکن، ڈرامہ ’مراسم‘ میں خاندانی دباوٴ پر زبردستی شادی کرنے والی لڑکی کے کردار نے نہ صرف عروہ حسین کو شناخت بخشی، بلکہ انہوں نے فینز کے ساتھ ساتھ ناقدین سے بھی داد سمیٹی۔

XS
SM
MD
LG