رسائی کے لنکس

میگا ہٹ سیریل ’اڈاری‘ میں گلو کارہ کے کردار کو منجھے ہوئے انداز میں ادا کرنے والی عروہ حسین نے اپنے پہلے گانے ’آؤلے کر چلیں‘ کا میوزک ویڈیو جاری کردیا .....

کئی کامیاب ڈرامہ سیریلز میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھانے والی عروہ حسین کے مداحوں کے لئے بڑی خبر یہ ہے کہ عروہ نے اب گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور اپنے پہلے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی ہے۔

میگا ہٹ سیریل ’اڈاری‘ میں گلو کارہ کے کردار کو منجھے ہوئے انداز میں ادا کرنے والی عروہ حسین نے اپنے پہلے گانے ’آؤ لے کر چلیں‘ کا میوزک ویڈیو جاری کردیا جس میں نوجوان نسل کو اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو پہچان کر انہیں پوری طرح سے استعمال کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

میوزک ویڈیو میں عروہ حسین کو شہر کی سڑکوں پر اسکوٹی چلاتے اور اسکول کی طالبات کے ساتھ گاتے دکھایا گیا ہے۔جو خواتین کو بااختیاربنانے اور برابری کے حقوق دینے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

’ٹری بیون‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق عروہ حسین کی پہلی میوزک ویڈیو ان کے منگتیر ایکٹر اور گلوکار فرحان سعید نے اپنے ’فیس بک‘ پر اپ لوڈ کی جس پر عروہ کی گلوکاری پر مثبت اورمنفی دونوں کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔

’آؤ لے کر چلیں ۔۔۔‘کا میوزک ایڈرین ایمونئیل نے دیا ہے جبکہ ویڈیو پرمیش ایڈوال نے ڈائریکٹ کی ہے۔

XS
SM
MD
LG