رسائی کے لنکس

امریکی سارجنٹ پر 17 افغان شہریوں کے قتل کامقدمہ


امریکی عہدے داروں نے کہاہے کہ توقع ہے کہ جمعے کوسٹاف سارجنٹ رابرٹ بیلس پرافغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کے دو دیہاتوں میں فائرنگ کرکے 17 عام شہریوں کےقتل کا الزام عائد کیاجائے گا۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ امریکی فوجی عہدے دار کے خلاف 11 مارچ کی فائرنگ کے سلسلے میں اقدام قتل اور قتل سے متعلق چھ چھ دفعات لگائی جائیں گی۔

سارجنٹ رابرٹ بیلس کو، جو گذشتہ 11 سال سے فوج کی ملازمت میں، وسط مغربی امریکی ریاست کنساس کے فوجی مرکز فورٹ لیون ورتھ میں رکھا گیا ہے۔

وہ مبینہ طورپر جنوبی افغانستان میں رات کی تاریکی کی فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی چوکی سے نکلے اور گولیاں برساکر نو بچوں اور آٹھ شہریوں کو ہلاک کردیا۔

قتل عام میں ہلاک کیے جانے والے افراد کے رشتے داروں کا کہناہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ بیلس پر افغانستان میں مقدمہ چلایا جائے۔

XS
SM
MD
LG