رسائی کے لنکس

اوباما کی فوجی رہنماؤں سے افغانستان پر بات چیت


اوباما کی فوجی رہنماؤں سے افغانستان پر بات چیت
اوباما کی فوجی رہنماؤں سے افغانستان پر بات چیت

صدر براک اوباما نے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اور افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پیر کو ملاقات کی جس میں امریکہ کی زیر قیادت فوجی مہم کا جائزہ لیا گیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تینو ں رہنماؤں نے امریکی فوجوں میں اضافہ کرنے کی پالیسی کے موثر ہونے، افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کی تربیت اور سلامتی کی ذمہ داریوں کی افغانوں کو منتقلی کا عمل شروع کرنے کے بارے میں 21 مارچ کو صدر حامد کرزئی کے متوقع اعلان پر بات چیت کی۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب اس ماہ کے آغاز میں شمال مشرقی صوبے کنڑ میں اتحادی افواج کی ایک کارروائی میں حادثاتی طور پر نو افغان شہریوں کی ہلاکت سے واشنگٹن اور کابل کے تعلقات ایک بار پھر کشیدگی کا شکار ہیں۔

صدر اوباما، وزیر دفاع گیٹس اور جنرل پیٹریاس اس واقعہ کو افغان عوام کے ساتھ تعلقات کے لیے دھچکا قرار دیتے ہوئے اس پر معذرت کرچکے ہیں۔ صدر کرزئی نے اس معذرت کو قبول کیا ہے لیکن ساتھ ہی بین الاقوامی افواج کو افغان سرزمین پر اپنی کارروائیاں بند کرنے کو بھی کہا ہے۔

XS
SM
MD
LG