رسائی کے لنکس

پاک افغان سرحد کی نگرانی کے لیے نیا فضائی نظام


پاک افغان سرحد کی نگرانی کے لیے نیا فضائی نظام
پاک افغان سرحد کی نگرانی کے لیے نیا فضائی نظام

جنوبی افغان صوبے قندھار میں پاک افغان سرحد کی نگرانی کے لیے افغانستان امریکہ کے تعاون سے جلد ایک نیا سکیورٹی نظام نصب کر رہا ہے، جس میں ایک غیر مسلح چھوٹے جہاز پر کیمرہ نصب ہوکیا جائے گا۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے نظام کی مدد سے افغان نیشنل سکیورٹی فورسز اور پاکستانی فورسز کو سرحد کی مئوثر نگرانی میں مدد ملے گی۔

یہ سسٹم پاک افغان سرحد پر سپن بولدک کے قریب لگایا جائے گاجس میں رسی کے ذریعے تقریباً ایک ہزار میٹر سے زائد بلندتک اڑان بھرنے والے اس جہاز سے ہروقت سرحد پر ہونے والی نقل وحرکت کی نگرانی کی جاسکے گی۔

افغانستان میں موجود اتحادی افواج نے پاکستانی حکام کو اس نئے سسٹم سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے ۔ بیان کے مطابق اتحادی افواج اور پاکستانی سکیورٹی فورسز کے درمیان قریبی تعاون اور اس چھوٹے جہاز سے حاصل ہونے والی تصاویر اور دیگر خفیہ معلومات کے تبادلے سے سرحدکی نگرانی کو مزید مستحکم کیا جاسکے گا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ موسم کی خرابی اور کسی بیرونی حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے اس جہاز پر حفاظتی آلات بھی نصب کیے گئے ہیں۔ اس غیر مسلح جہاز کی سطح زمین سے پرواز کی بلندی، اُسے چھوٹے ہتھیاروں بشمول راکٹ اور گرینیڈ کی پہنچ سے باہر رکھنے کے لیے کافی ہے۔


XS
SM
MD
LG