رسائی کے لنکس

سابق امریکی افسر کی افغانستان پر کتاب کی ہزاروں کاپیاں ضائع


امریکی محکمہ دفاع نے ایک ناشر کو پیسے ادا کر کے امریکی فوج کے ایک سابق انٹیلی جنس افسر کی تصنیف کردہ اُس کتاب کی دس ہزار کاپیاں ضائع کر وا دی ہیں جس میں اُس نے افغانستان میں تعیناتی کے دوران اپنے مشاہدات اور تجربات کا احوال پیش کیا تھا۔

محکمہ دفاع کے ترجمان کے مطابق ”آپریشن ڈارک ہارٹ“ کے نام سے مرتب ہونے والی اس کتاب میں بعض خفیہ معلومات کا ذکر کیا گیا ہے جن کے منظر عام پر آنے سے امریکہ کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ابتدا میں امریکی فوجی حکام نے یہ کتاب شائع کرنے کی اجازت دے دی تھی لیکن بعد میں یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ اب یہ کتاب ترمیم کے بعد منظر عام پر لائی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG