رسائی کے لنکس

امریکہ میں کمرشل ڈرون کی آزمائشی پروازوں کے لیے مقامات کا اعلان


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ ان آزمائشی پروازوں سے کاروباری شخصیات، محقق اور کسان مستفید ہوسکیں گے۔

امریکی حکومت نے نجی طور پر ڈرون طیاروں کے استعمال کی راہ ہموار کرتے ہوئے چھ مقامات کا اعلان کیا جہاں ان کی آزمائشی پروازیں کی جا سکیں گی۔

سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ ان آزمائشی پروازوں سے کاروباری شخصیات، محقق اور زراعت کے شعبے سے منسلک افراد مستفید ہوسکیں گے۔

امریکہ کی وفاقی فضائی انتظامیہ’ایف ایف اے‘ نے پہلے ہی قانون کے نفاذ، فوجی کارروائیوں اور ماحولیاتی تحقیقات کے لیے ڈرون کے استعمال کی منظوری دے رکھی ہے۔

ایف ایف اے کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ڈرون کے بڑے پیمانے پر کمرشل استعمال سے متعلق راہ نما اصول مرتب کیے جارہے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح ڈرون کو متعارف کروانے سے آئندہ دس سال میں ملازمتوں کے ایک لاکھ نئے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔ تاہم اس بارے میں سول لیبرٹی گروپوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حکومت کی طرف سے ڈرون طیاروں کی آزمائشی پروازوں کے متعین کردہ مقامات میں الاسکا، نیویارک، نارتھ ڈکوٹا، ٹیکساس، نارتھ کیرولینا اور ورجینیا شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG