رسائی کے لنکس

انٹرنیٹ پر القاعدہ کے پراپیگنڈہ کے خلاف امریکی مہم


امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے انٹرنیٹ پر القاعدہ کے پراپیگنڈے کامقابلہ کرنے کے لیے یمنی قبائل کی ویب سائٹس پر القاعدہ کے اشہتارات کی جگہ دوسرا مواد ڈال دیا ہے تاکہ ان کے پیغام کو غیر مؤثر بنایا جاسکے۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہاہے کہ امریکہ کے ڈیجیٹل ماہرین ویب سائٹس پر القاعدہ کے اشتہارات کی جگہ دوسرا مواد ڈال رہے ہیں جن میں یمنی عوام پر القاعدہ کے حملوں کے اثرات کو نمایاں کیا جارہاہے۔

ہلری کلنٹن نے بدھ کی شام ایک عشائیے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ انتہاپسندوں کے پراپیگنڈے کے توڑ کی کوششوں کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں اور وہ پریشانی کے عالم میں اپنے حامیوں سے یہ کہہ رہے ہیں اگر وہ انٹرنیٹ پر کچھ ایسا کچھ دیکھیں تو اس پر اعتبار نہ کریں۔

القاعدہ کی جانب سے یمنی قبائل کی ویب سائٹس پر دیے جانے والے اشتہارات کا مقصد نئے ارکان کی بھرتی ہوتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے سینیٹر فار سٹرٹیجک کاؤنٹر ٹیرارزم کمیونیکشنز کی اس نئی مہم کا مقصد انٹرنیٹ او رسوشل میڈیا پر القاعدہ کے پراپیگنڈا کو بے اثر کرنا ہے۔

XS
SM
MD
LG