رسائی کے لنکس

امریکہ: نائجیرین بمبار نے القاعدہ سے تعلق کا اعتراف کرلیا


امریکہ: نائجیرین بمبار نے القاعدہ سے تعلق کا اعتراف کرلیا
امریکہ: نائجیرین بمبار نے القاعدہ سے تعلق کا اعتراف کرلیا

امریکی استغاثہ کا کہنا ہے کہ 2009ء میں ڈیٹرائٹ جانے والی پرواز کو بم سے اڑانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار نائجیرین نوجوان نے دورانِ حراست القاعدہ سے تعلق کا اعتراف کیا ہے۔

جمعہ کو استغاثہ نے ڈیٹرائٹ کے ایک جج سے عمر فاروق عبدالمطلب کی جانب سے القاعدہ سے تعلق کے اعترافی بیان کو ملزم کے خلاف اکتوبر سے شروع ہونے والے مقدمہ کے دوران بطورِ شہادت پیش کرنے کی اجازت طلب کی۔

امریکی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ اقدام ملزم کے اس الزام کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ اسے اس کے 'میرانڈا حقوق' پڑھ کر نہیں بتائے گئے جن کے تحت ملزم ازخود اعترافِ جرم کرنے سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

عبدالمطلب پر الزام ہے کہ اس نے 2009 میں 'نارتھ ویسٹ ایئرلائنز' کے ڈیٹرائٹ جانے والے 300 مسافروں سے بھرے طیارے کو بارودی مواد سے اڑانے کی کوشش کی تھی جو ملزم نے اپنے زیرِ جامہ چھپا رکھا تھا۔ بم پھاڑنے کی کوشش ناکام ہوگئی تھی تاہم اس دوران ملزم جھلس گیا تھا جسے بعد ازاں دورانِ حراست طبی امداد فراہم کی گئی۔

ملزم نے اپنے خلاف مقدمہ خود لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG