رسائی کے لنکس

فوجی اڈے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا مسلح جوڑا گرفتار


امریکی حکام نے دو مسلح افراد کوحراست میں لیا جو ریاست فلوریڈا میں ایک فوجی اڈے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

ٹامپا میں میکڈِل ائیر فورس بیس کی ایک خاتون ترجمان نے میڈیا کو بتایا ایک خاتون اور ایک مرد نے مناسب شناخت کے بغیر سامنے کے دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کی۔

گیٹ پر تعینات محافظوں نے جب اُن کی گاڑی کی تلاشی لی تو اُس میں سے اسلحہ اور فوجی نوعیت کا دوسرا سامان برآمد ہوا ۔ تاہم ترجمان نے کہا کہ کسی قسم کا بارودی مواد نہیں ملا اور مشبتہ جوڑے کو حراست میں لینے کے بعد واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

میکڈِل ائر فورس بیس میں امریکی سنٹرل کمان کا صدر دفتر ہے جس کی سربراہی میں عراق اور افغانستان میں امریکی افواج جنگ لڑرہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG