رسائی کے لنکس

امریکہ کا ایشیا پییسفک اتحادیوں کے ساتھ جنگی مشقوں کا آغاز



امریکہ نے علاقے میں اپنے اتحادیوں کی مدد سے تھائی لینڈ میں سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

اِن مشقوں کو ‘کوبرا گولڈ’ کا نام دیا گیا ہے اور اِس میں ہزاروں سپاہی، بری، بحری اور فضائیہ کے جوان شامل ہیں جِن کا تعلق امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور سنگاپور سے ہے۔

جنوبی کوریا پہلی بار اِن کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے، جِنھیں اپنے نوع کی سب سے بڑی مشقیں قرار دیا جارہا ہے۔ یہ مشقیں تین ہفتوں تک جاری رہیں گی۔

تھائی لینڈ میں امریکی سفیر ایرک جان کے بقول یہ مشقیں ایشیا میں امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے امریکی عزم کی اہم علامت ہیں۔

اُنھوں نے یہ بات تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے رایونگ میں تقریر کے دوران کہی، جہاں پیر کے روز اِن مشقوں کا آغاز ہوا۔

XS
SM
MD
LG