رسائی کے لنکس

نوجوانوں پر سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل کے لیے اہم ہے: اعلیٰ امریکہ عہدیدار


ایوان رائن نے 7 اور 8 اپریل کو اسلام آباد کا دورہ کیا اور اس دوران اُنھوں نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلیمی اور ثقافتی اشتراک پر روشنی ڈالی۔

پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی امریکہ کی معاون وزیر خارجہ برائے تعلیمی و ثقافتی امور ایون رائن نے کہا ہے کہ پاکستانکی لگ بھگ65 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اور اس تناظر میں نوجوان نسل پر سرمایہ کاری کرنا ملک کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ایوان رائن نے کہا کہ گزشتہ عشرے کے دوران امریکہ نے پاکستانی نوجوانوں پر قابل ذکر سرمایہ کاری کی ہے۔

ایوان رائن نے 7 اور 8 اپریل کو اسلام آباد کا دورہ کیا اور اس دوران اُنھوں نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلیمی اور ثقافتی اشتراک پر روشنی ڈالی۔

امریکی سفارت خانے سے ہفتہ کو جاری ایک بیانکے مطابق معاون وزیر خارجہ برائے تعلیمی و ثقافتی امور ایون رائن نے پاکستان میں قیام کے دوران حکومتی اہلکاروں،امریکی تبادلہ پروگراموں کے سابق طالب علموں اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے ساتھ ملاقاتوں میں پاک-امریکہ ’’ نالج کوریڈور‘‘اور وسیع تعلیمی تبادلہ پروگراموں کے ذریعے پاکستان کے ساتھ تعاون کے امریکی عزم کو اجاگر کیا۔

معاون وزیر خارجہ ایون رائن نے سال2016 کے پاک-امریکہ الومینائی انٹرنیشنل یوتھ ایکٹیوزم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان میں جاری اپنےفلبرائٹ پروگرام پر کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت زیادہ سرمایہ کاری کرتا ہے۔

انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان جامعاتی اشتراک کی کامیابی پر بھی روشنی ڈالی جس سے امریکی اور پاکستانی اداروں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوا۔

اپنے دورے کے دوران معاون وزیر خارجہ نے وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ و اساتذہ اور یوایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

بیان کے مطابق ایوان رائن نے امریکی سفارتخانہ پاکستان کے فیس بک پیج کے فینز کے ساتھ براہ راست گفتگو کی اورفلم ساز شرمین عبید چنائے کے ہمراہ انکی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم "اے گرل ان دی ریور: دی پرائس آف فارگیونیس" بھی دیکھی۔

XS
SM
MD
LG