رسائی کے لنکس

جدید ترین مسافر بردار طیارہ جاپان کے حوالے


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکہ کی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے جاپانی ایئر لائن آل نیپون کو پہلا 787 ڈریم لائنر مسافر طیارہ فراہم کر دیا ہے۔

بیس کروڑ ڈالر مالیت کے اس طیارے کی حوالگی سے متعلق ایک تقریب امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیئٹل میں پیر کو ہوئی جب کہ طیارہ منگل کو ٹوکیو کے لیے روانہ ہو جائے گا۔

بوئنگ نے یہ طیارہ 2008ء میں جاپانی ایئر لائن کے حوالے کرنا تھا لیکن اس کی تیاری میں پے در پے مشکلات کی وجہ اس عمل میں تاخیر ہوتی رہی۔

ڈریم لائنر طیارے میں 330 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جب کہ دوسرے طیاروں کی نسبت کم وزن ہونے کی وجہ سے اس میں ایندھن کی بچت بھی ہوتی ہے۔

آل نیپون اندرون ملک پروازوں کے لیے اس طیارے کے استعمال کا آغاز 11 نومبر کو کرے گی جب کہ ٹوکیو اور جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے درمیان بین الاقوامی پروازیں آئندہ سال جنوری میں شروع کی جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG