رسائی کے لنکس

سابق بیس بال اسٹار حادثاتی طور پر گولی لگنے سے زخمی


جوش کانسیکو

جوش کانسیکو

اطلاعات کے مطابق کانسیکو لاس اینجلس میں واقع اپنے گھر پر اپنی بندوق صاف کر رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جو ان کے ہاتھ پر لگی۔

امریکہ کے سابق بیس بال اسٹار کھلاڑی جوش کانسیکو حادثاتی طور پر ہاتھ میں گولی لگنے سے زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔

50 سالہ کانسیکو نے 1989ء کی ورلڈ سیریز میں آکلینڈ ایتھلیٹکس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق وہ لاس اینجلس میں واقع اپنے گھر پر اپنی بندوق صاف کر رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جو ان کے ہاتھ پر لگی۔

کانسکیو کی منگیتر نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ "سابق بیس بال اسٹار کا آپریشن ہوا ہے لیکن وہ ٹھیک ہو جائیں گے۔" انھوں نے لوگوں سے سابق کھلاڑی کی "زخمی انگلی کی صحت کے لیے دعا کرنے" کا بھی کہا۔

کیوبن نژاد امریکی کھلاڑی 2002ء میں بیس بال سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

ممنوعہ مرکبات استعمال کرنے والے کانسیکو نے ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد اپنی سوانح حیات لکھی جس میں انھوں نے بیس بال کے کھیل میں کارکردگی بڑھانے والی ممنوعہ ادویات کے بڑے پیمانے پر استعمال کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG