رسائی کے لنکس

ایک بیان میں ’بی بی جی‘ نے کہا ہے کہ لینسنگ اگلے ماہ اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ منتظم اعلیٰ کی حیثیت سے وہ امریکی سرکاری فنڈ سے چلنے والی تمام سولین اور بین الاقوامی نیوز میڈیا کے نگران ہوں گے

وائس آف امریکہ کے نظم و نسق پر نگاہ رکھنے والے ’براڈکاسٹنگ بورڈ آف گورنرز (بی بی جی)‘ کے امریکی سرکاری ادارے نے جان لینسنگ کا نئے ’چیف اگزیکٹو افسر‘ کے طور پر تقرری کا اعلان کیا ہے۔ وہ ’اسکرپس نیٹ ورک‘ کے سابق صدر ہیں، جو متعدد میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے خبروں اور تفریحی پروگرام تیار اور تقسیم کرتا ہے۔

ایک بیان میں ’بی بی جی‘ نے کہا ہے کہ لینسنگ اگلے ماہ اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

منتظم اعلیٰ کی حیثیت سے وہ امریکی سرکاری فنڈ سے چلنے والی تمام سولین اور بین الاقوامی نیوز میڈیا کی نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے۔

’وائس آف امریکہ‘ اِس ادارے کا سب سے بڑا گروپ ہے؛ جس میں ’ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی، ریڈیو فری ایشیا، دِی مڈل ایسٹ براڈکاسٹنگ نیٹ ورکس، ریڈیو اور ٹی وی مارتی کے امریکی براڈکاسٹرز شامل ہیں۔ بی بی جی کے اندازوں کے مطابق، دنیا بھر کے 21 کروڑ 50لاکھ افراد ہر ہفتے ادارے کے پروگراموں سے استفادہ کرتے ہیں۔
لینسنگ سنہ 2013ء میں ’اِسکرپس نیٹ ورک‘ کے صدر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے، جو کہ ’اسکرپس نیٹورک‘ کے ’اِنٹر ایکٹو پروگراموں‘ کا ڈویژن ہے۔ تاہم، وہ اِس ادارے کے مشیر کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

بعدازاں، وہ ’کیبل اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز‘ کی مارکیٹنگ کے صدر اور انتظامی سربراہ رہ چکے ہیں۔ اس گروپ میں امریکہ اور کینیڈا کے کیبل اور ٹیلی ویژن کے اعلیٰ ترین 90 ادارے شامل ہیں۔

بی بی جی کے چیرمین، جیف شیل نے پیر کے روز بتایا کہ، جان ایک نامور منتظم ہیں جو ’ملٹی پلیٹ فارم کنٹنٹ ‘ کی حکمت عملی، تیاری اور تقسیم سے متعلق متحرک لیڈر مانے جاتے ہیں۔
بقول اُن کے، ’چیلنج اور افزائش کے ادوار میں اعلیٰ صحافتی اقدار اور کامیابی سے میڈیا کمپنیوں کو چلانے میں، جان بی بی جی کی قیادت کے حوالے سے ایک مثالی فرد کا درجہ رکھتے ہیں، ایسے میں جب ہم ایک عالمی، دنیا کی نمایاں میڈیا تنظیم کا درجہ حاصل کرنے کی تگ و دو میں ہیں، جو دراصل اکیسویں صدی کے چیلنجوں کا ایک حصہ ہے۔‘

XS
SM
MD
LG