رسائی کے لنکس

نیویارک بم دھماکہ کیس: بنگلہ دیشی کو 30 سال قید


اسکیچ
اسکیچ

بائیس برس کے بنگلہ دیشی ملزم نے جمعے کے روز جج کو بتایا کہ وہ اپنے ’کیے پر شرمسار ہے‘، اور یہ کہ وہ ’ایک دہشت ناک عمل‘ کرنے والا تھا

بنگلہ دیش کا ایک شاگرد جو دہشت گردی کے عزائم رکھتا تھا، اُسے ایک امریکی جیل کی عدالت نے 30 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

اِس سے قبل، اُنھوں نے اس بات کا اقبالِ جرم کرلیا تھا کہ وہ نیویارک میں فیڈرل رِزور بینک کو دھماکے سے اڑانا چاہتے تھے۔


بم دھماکے کی سازش کے الزام میں گذشتہ برس قاضی محمد رضوان الاحسن نفیس کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اُنھوں نے تسلیم کیا تھا کہ وہ موبائل فون کو استعمال کرتے ہوئے بینک کو 454کلوگرام دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

یہ بینک ورلڈ ٹریڈ سینٹر ٹاورز کے قریب واقع ہے جسے القاعدہ کے دہشت گردوں نے2001ء میں جیٹ طیارے ٹکرا کر تباہ کیا تھا۔


بائیس برس کے بنگلہ دیشی ملزم نے جمعے کے روز جج کو بتایا کہ وہ اپنے ’کیے پر شرمسار ہے‘، اور یہ کہ وہ ’ایک دہشت ناک عمل‘ کرنے والا تھا۔

وکلائے استغاثہ نے کہا ہے کہ نفیس نے اپنی سازش پر عمل درآمد کے لیے انٹرنیٹ سے مدد چاہی تھی، لیکن اُس سے رابطے میں آنے والا شخص حکومتی مخبر نکلا۔

عہدے داروں نے نفیس کو نقلی اسلحہ فراہم کیا ، لہٰذا، اُن کی طرف سے کی جانے والی حملے کی کوشش کے نتیجے میں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا۔
XS
SM
MD
LG