رسائی کے لنکس

برگڈہل فوجی اسپتال سے ڈسچارج


فوجی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے سابق قیدی کو ٹیکساس کے بروک آرمی میڈیکل سینٹر کے مریضوں کی دیکھ بھال کے خارجی شعبے سے طبی امداد فراہم کی جاتی رہے گی

امریکی فوج کے سارجنٹ، بووے برگڈہل فوجی اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں، جہاں ایک ہفتہ قبل امریکہ واپس آنے پر اُنھیں علاج فراہم کیا جارہا تھا۔

فوجی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے سابق قیدی کو ٹیکساس کے بروک آرمی میڈیکل سینٹر کے مریضوں کی دیکھ بھال کے خارجی شعبے سے طبی امداد فراہم کی جاتی رہے گی۔

پانچ برس قید میں رہنے کے بعد، 31 مئی کو اُنھیں طالبان سے منسلک دھڑوں نے رہائی دی تھی، جس کے بعد برگڈہل فوجی طبی اہل کاروں کی دیکھ بھال میں ہیں۔ فوج نے کہا ہے کہ برگڈہل دوبارہ معاشرے کا حصہ بننے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

برگڈہل کی رہائی کے بدلے، امریکہ نے کیوبا میں قائم گوانتانامو بے کے حراستی مرکز سے پانچ طالبان لیڈروں کو رہا کرکے قطر بھجوا دیا ہے۔
XS
SM
MD
LG