رسائی کے لنکس

دہشت گرد امریکہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: جو بائڈن

دہشت گرد امریکہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: جو بائڈن
دہشت گرد امریکہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: جو بائڈن

اتوار کو ایک ا مریکی ٹی وی پر انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد گیارہ ستمبر 2001جیسا حملہ کرنے کی صلاحیت تو نہیں رکھتے مگر وہ چھوٹے اور مہلک منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

امریکہ کے نائب صدر جوزف بائڈن نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر ایسے دہشت گرد موجود ہیں جو امریکہ پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اتوار کو ایک ا مریکی ٹی وی پر انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد گیارہ ستمبر 2001جیسا حملہ کرنے کی صلاحیت تو نہیں رکھتے مگر وہ چھوٹے اور مہلک منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

وکی لیکس سے پیدا ہونے والی صورتھال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جولین اسانج ایک ’ہائی ٹیک دہشت گرد‘ ہے ۔

جوہری ہتھیاروں کو کم کرنے کے لئے معاہدے کی توثیق کے بارے میں بات کرتے ہوئے نائب صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ اس کے لئے ایوان بالا یا سینیٹ میں کافی حمایت موجود ہے۔

روس اور امریکہ نے اسی سال اپریل میں اپنے جوہری ہتھیاروں کم کرنے کے لیے ’نیو سٹارٹ‘ کے نام سے ایک معاہدہ کیا تھا۔یہ معاہدہ اسی صورت میں نافذالعمل ہو گا جب کانگرس اسے منظور کرے گی۔ کانگرس کے نئے اراکین جنوری سے اپنی نشستیں سنبھالیس گے اور موجودہ اجلاس کے ختم ہونے سے پہلے کانگرس کئی اہم بلوں پر ووٹنگ کررہی ہے۔

امریکی صدربراک اوباما روس کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے کی توثیق کو ملک کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی ضروری قرار دیتے ہیں۔انہوں نے ہفتے کے روز امریکی قانون سازوں کو دوبارہ یقین دلایا کہ روس کے ساتھ ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدے سے میزائلوں کے خلاف امریکی دفاعی نظام کی تشکیل کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

سٹارٹ نامی معاہدہ امریکہ اور روس دونوں سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سات سال میں سٹرٹیجک ہتھیاروں کی تعداد گھٹا کر اسے 1550 تک لے آئیں۔

XS
SM
MD
LG