رسائی کے لنکس

امریکہ کے نائب صدر یوکرین کا دورہ کریں گے


نائب صدر جو بائیڈن

نائب صدر جو بائیڈن

امریکہ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لیے ماسکو نے غیر ملکی مبصرین کی تعیناتی کی اجازت بھی نہیں دی۔

امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن واشنگٹن سے پانچ روزہ غیر ملکی دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ اس دورے کے دوران رواں ہفتے کے اواخر میں وہ یوکرین کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

جوبائیڈن یوکرین کے علاوہ مراکش اور ترکی میں بھی رکیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا کہ جو بائیڈن ’’روس کی طرف سے یوکرین کے ساتھ پانچ ستمبر کو ہونے والے معاہدے کی جاری خلاف ورزیوں‘‘ کے بارے میں جمعہ کو امریکہ کے تحفظات پر بات کریں گے۔

پانچ ستمبر کو طے پانے والے معاہدے کے تحت یوکرین کی حکومت اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان لڑائی کی بندش پر اتفاق کیا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ روس نے اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے بامعنی اقدامات نہیں کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت یوکرین سے ماسکو کو اپنے تمام فوجی واپس بلانے کے علاوہ مشرقی یوکرین میں اسلحے اور سامان کی ترسیل کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کرنا تھے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لیے ماسکو نے غیر ملکی مبصرین کی تعیناتی کی اجازت بھی نہیں دی۔

یوکرین میں قیام کے دوران جو بائیڈن انسداد بدعنوانی اور قانونی اصلاحات سے متعلق ایک ’راؤنڈ ٹیبل‘ مباحثے کی صدارت بھی کریں گے۔

XS
SM
MD
LG