رسائی کے لنکس

پاکستانی طالبان امریکہ کی دہشت گردی کی بلیک لسٹ میں شامل


امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن (فائل فوٹو)

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن (فائل فوٹو)

امریکہ نے پاکستانی طالبان کوغیرملکی دہشت گرد تنظیموں کی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔ اِس طرح، اِس گروپ کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں اور اُن کے ارکان کےامریکہ کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا کہ گروپ جوتحریک ِ طالبان یا ٹی ٹی پی کے نام سے جانا جاتا ہے، اِس فہرست میں درج ہونے کی شرائط پوری کرتا ہے۔ اِس معاملے کا اندراج بدھ کو حکومت کی فیڈرل رجسٹری یعنی سرکاری ڈیلی جرنل میں شائع ہوا۔

امریکی قانون ساز اِس بات کے اعلان پر زور دیتے رہے ہیں، جس کے باعث امریکیوں کے لیے پاکستانی طالبان کو کسی قسم کی مادی اعانت کی فراہمی غیر قانونی حرکت کے زمرے میں آئے گی۔

اِس شدت پسند دھڑے نے پاکستان میں کیے گئے کئی ایک ہولناک حملوں اور نیو یارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر میں کار کا خودکش حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

XS
SM
MD
LG