رسائی کے لنکس

امریکہ نے دو لبنانی شہریوں کو ’بلیک لسٹ‘ کر دیا


امریکی محکمہ خزانہ
امریکی محکمہ خزانہ

امریکی محکمہ خزانہ کی بلیک لسٹ میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ ایک سو افراد اور کمپنیاں شامل ہیں۔

امریکہ نے دہشت گرد گروپ حزب اللہ کے لیے غیر قانونی طور پر رقوم کی منتقلی اور منی لانڈرنگ یعنی کالا دھن سفید کرنے کے الزام میں دو لبنانی افراد کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ محمد نورالدین اور حامدی ظاہر الدائن نے ٹریڈ پوائنٹ انٹرنیشنل نامی کمپنی کے ذریعے حزب اللہ کے علاوہ دیگر افراد کے لیے منی لانڈرنگ کی جو پہلے ہی امریکہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔ یہ کمپنی نورالدین کی ملکیت ہے۔

منی لانڈرنگ کی اصطلاح عموماً ایسے طریقوں کے لیے استعمال ہوتی ہے جن کے ذریعے جرائم پیشہ افراد غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی دولت کے ذرائع کو چھپا کر اسے قانونی ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے عموماً غیر قانونی طریقوں سے رقوم کو بیرون ملک منتقل کر کے کالے دھن کو سفید بنایا جاتا ہے۔

ایک بیان میں محکمہ خزانہ نے بتایا کہ "نورالدین نے حزب اللہ اور دیگر مختلف افراد کو مالی فوائد، منی لانڈرنگ، بھاری رقوم کی منتقلی، بلیک مارکیٹ کرنسی اور دیگر مالی خدمات فراہم کے لیے یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں بھرپور طریقے سے ایک نیٹ ورک استعمال کیا۔"

امریکی محکمہ خزانہ کی بلیک لسٹ میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ ایک سو افراد اور کمپنیاں شامل ہیں۔

ان کے امریکہ میں اثاثے منجمد ہیں جب کہ امریکی شہریوں کو ان سے کاروبار کرنے کی ممانعت ہے۔

XS
SM
MD
LG