رسائی کے لنکس

امریکی ہوائی اڈے پر کار بم حملےکی سازش، ایک شخص گرفتار


فائل
فائل

حکام کا کہنا ہے کہ وہ جمعےکی صبح ہوائی اڈے کی تنصیب کی طرف گھسنے کی کوشش میں تھا، تاکہ، بقول اُن کے، وہ اُس مواد کو بھک سے اُڑا دے جسے وہ اصل دھماکہ خیز مادہ سمجھ رہا تھا

کینسس کی وسط مغربی امریکی ریاست کے حکام کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو ایک ہوائی اڈے کو تباہ کرنے کی سازش کر رہا تھا۔

استغاثہ کے وکلا ٴنے بتایا ہے کہ 58 برس کے ٹیری لیووین وِچیٹا میں واقع ایک ہوائی اڈے پر کار بم حملہ کرکے تباہی پھیلانے کا ارادہ رکھتا تھا۔

’ایف بی آئی‘ کی ایک خفیہ ٹیم کی طرف سے کی گئی چھان بین سے پتا چلتا ہے کہ لیوون کئی ماہ سے اس حملے کی تیاری کر رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ جمعےکی صبح ہوائی اڈے کی تنصیب کی طرف جانے کی کوشش کر رہا تھا، تاکہ، بقول اُن کے، وہ اُس مواد کو بھک سے اُڑا دے جسے وہ اصل دھماکہ خیز مادہ سمجھ رہا تھا۔

اہل کاروں نے بتایا ہے کہ لیوون کو اِس بات کا علم نہیں تھا کہ یہ مواد مؤثر کیمیائی خواص سے خالی تھا اور یہ کسی خطرے کا موجب نہیں بن سکتا تھا۔

اُنھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مبینہ طور پر لیوون نے حملے کی اِس کوشش سے پہلے بھی اپنے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ امریکہ کے خلاف تشدد پر مبنی جہاد کا ارادہ رکھتا ہے۔

سزا کی صورت میں، لیوون کو زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
XS
SM
MD
LG